پاکستان کے سابق انٹرنیشنل باڈی بلڈر یحی بٹ کے انتقال کے حوالے سے صدر پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نعیم اختر نے بتایا کہ سابق ایشین چیمپئین باڈی بلڈر یحیی بٹ کا انتقال ہو گیا ہے۔
یحیٰ بٹ کئی عرصے سے کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے اور مقامی اسپتال میں گزشتہ چند روز سے زیر علاج تھے۔
صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور کی جانب سے باڈی بلڈر یحییٰ بٹ کے انتقال پر ٹویٹ کیا گیا ،انہوں نے کہا پاکستان میں باڈی بلڈنگ کی پہچان یحیٰی بٹ صاحب کی کینسر کے باعث وفات کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا۔ مرحوم کی پاکستان میں باڈی بلڈنگ کے کھیل کے حوالے سے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت کرے اور کروٹ کروٹ جنت عطا کرے۔ آمین!
0 Comments:
Post a Comment