Beautiful Ghazal - News and updates

Beautiful Ghazal

 بہت مصروف رہتے تھے 

ہواؤں پر حکومت تھی 

تکبر تھا کہ طاقت تھی 

بلا کی بادشاہی تھی 

کوئی بم لے کے بیٹھا تھا 

کسی کے ہاتھ حکمت تھی 

کوئی تسخیر کرتا تھا 

کوئی تدبیر کرتا تھا 

کوئی ماضی دکھاتا تھا 

کسی کے ہاتھ فیوچر تھا

سب ہی مصروف تھے ایسے 

کہ ایک ہستی بھلا بیٹھے 

بہت پرواز کر بیٹھے 

خدا ناراض کر بیٹھے 

اب اس نے منہ جو پھیرا ہے 

فقط وحشت کا ڈیرہ ہے 

کہ دنیا کی ہر ایک بستی 

بھیانک موت چہرہ ہے 

خدا منہ پھیر بیٹھا ہے 

اب اس کا گھر بھی خالی ہے 

قہر دنیا پہ طاری ہے 

ابھی بھی وقت ہے لوگو

About News & updates

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment